حیدرآباد:بڑھتی گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے روزہ داربلبلا اٹھے

197

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کے مشکلات پیدا کردیں دامن کوہسار میں بجلی کا طویل بریک ڈا¶ن علاقہ مکین بلبل اٹھے حیدرآباد میں کاروبار کا دورانیہ انتہائی کم ہونے اور بیشتر بازار بند ہونے باوجود بجلی کا بحران اسی طرح موجود ہے جبکہ بجلی کی کھپت خاصی حد تک کم ہوچکی ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں 6سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ غیر اعلانیہ تعطل کا کوئی دورانیہ نہیں ہے ۔ دامن کوہسار اورقریبی علاقوں میں بجلی صبح 6بجے سے بند ہے جو تاحال بحال نہ ہوسکی جس سے روزہ دارپریشان ہیں۔مکینوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے۔