پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مصیبت زدہ عوام کا ساتھ دیا ہے،تیمورخان ڈومکی

158

 

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)بخشاپور کے نواحی گائوں سمیع اللہ ڈومکی میں گزشتہ روز 7غریب مزدوروں کے گھروں کو آگ لگ گئی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما تیمور خان ڈومکی، جنید خان ڈومکی متاثرین کے پاس پہنچے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، مالی مدد و آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مصیبت میں عوام کا ساتھ دیا ہے ہم بھی اسی لیے آپ کے پاس آئے ہیں، تیمور خان ڈومکی۔تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بخشاپور کے نواحی گائوں سمیع اللہ ڈومکی میں گزشتہ روز غریب مزدور و دہاڑی داروں کے سات گھروں کو شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود سارا سامان اناج، بچیوں کا جہیز وغیرہ جل کرخاکستر ہوگیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما تیمور خان ڈومکی و جنید خان ڈومکی متاثرین کے پاس پہنچے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے اور مالی مدد بھی کی۔ اس موقع پر تیمور خان ڈومکی و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے بلا تفریق عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ہے۔ ہم بھی اپنی مرکزی قیادت کی ہدایات پر ان متاثرین کے پاس آئے ہیں ان میں کچھ مالی مدد بھی کی ہے اور کچھ آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کیے ہیں۔ ہماری یہی کوشش ہے کہ ان متاثرین جوکہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں ان کی کوئی مدد ہوسکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مصیبت کے وقت عوام کا ساتھ دیا ہے۔