میل نرسز کو تنخواہ اور رسک الاؤنس نہیں دیے جارہے، حنیف ناریجو

311

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کورونا سینٹر تحصیل اسپتال میہڑ میں ڈیوٹی کرنے والے میل نرسزز محمد حنیف ناریجو، غلام اویس جتوئی، الطاف ساہڑ، عرفان علی چانڈیو، امجد جتہیال، رضا چنا کی قیادت میں کرونا سینٹر میہڑ کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت محکمہ صحت کی جانب سے ظلم کی انتہا کردی ہے، ہم خطرناک وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ اور ویکسین لگا رہے ہیں، اس کے باوجود تنخواہ اور رسک الاؤنس نہیں دیے جارہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ دینے پر قنبر شہداد کوٹ میں کورونا سینٹر میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر قادر نواز نے خودکشی کرلی تھی ہمیں بھی اگر 5 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں تو ہم بھی ایسا اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے اور اس کے ذمے دار محکمہ صحت کے سیکرٹری اور ڈی ایچ او دادو ہوں گے۔