پاکستان اسٹاک میں مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا

153

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپانچ روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 487.39پوائنٹس کے اضافے سے44563.59پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 65.22فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ سرمائے میں 35ارب9کروڑ روپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت7.10فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ماہ بعد کرونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 44620.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب 44600کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا۔