اسلام دشمن قوتیں توہین رسالت کے قوانین کاخاتمہ چاہتی ہیں،عبدالجمیل

78

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام دنیامیں غالب ہونے کے لیے آیا ہے مغلوب ہونے کے لئے نہیں آیا ہے۔اسلام کو صحیح صحیح دنیا میں نافذ ہونا چاہیے۔اسلام دشمن قوتیں پاکستان سے توہین رسالت کے قوانین کا خاتمہ چاہتی ہیں۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے تحت مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل پر شب داری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ناظم علاقہ لانڈھی شرقی مرزا نعمان بیگ۔جامعہ اخوان کے ناظم آدم سمیع۔نائب ناظم علاقہ محمد ابراہیم انصاری نے بھی خطاب کیا۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ قران کو سمجھ کر اور ترجمے کے ساتھ پڑھا جائے۔قران ایک انقلابی کتاب ہے اور یہ لوگوں کے قلوب اور ذہن کوتبدیل کر دیتی ہے۔