عالمگیر وبا کورونا: اموات 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی

340

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار 355 تک جا پہنچی ہے اور اس موذی وائرس سےاموات 32 لاکھ 27 ہزار 202 ہوگئیں ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 297 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 437 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 16 لاکھ 17 ہزار 856 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 91 ہزار 514 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 32 لاکھ 30 ہزار 561 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 29 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 427 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 9 ہزار 393 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق  1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 2 لاکھ 82 ہزار 833 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 8 ہزار 829 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار 434 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 130 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 56 ہزار 7 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 41 ہزار 191 تک جا پہنچی ہیں اور کیسز 49 لاکھ 121 ہوچکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 11 ہزار 198 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 31 ہزار 744 ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 539 ہو گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 44 لاکھ 21 ہزار 850 تک ہوچکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 992 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق 1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 714 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر سے 30 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 377 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 161 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 18 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو چکی ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 86 ہزار 151 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔