اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کو 5.9 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

249

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کے سب سے بڑے اور قدیم ترین بینک الاقوامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ نے سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔بینک نے 5.9ارب روپے کی قبل از ٹیکس کے ساتھ لچکدار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی (Q4’20) کے مقابلے میں یہ منافع 61 فیصد زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ عمدہ وصولیوں میں بہتری اور خطرے کے حوالے سے دانشمندانہ انداز ہے۔زیر جائزہ عرصے کے دوران، بینک کو8.3 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جس سے شرح سود میں تیزی سے کمی ، کمزور مالی سرگرمی اور مارکیٹ کی غیر یقینی صورت حال ظاہرہوتی ہے عمدہ کارکردگی اوراصولوں کے مطابق اخراجات کے ذریعے آپریٹنگ اخراجات کا عمدہ نظم و نسق کیا گیا۔