ہزاروں افراد ایس او پیز کے ساتھ آج اعتکاف بیٹھیں گے

290

پاکستان میں رمضان المبارک کے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں فرزندان اسلام آج مساجد میں اعتکاف کے لئے بیٹھیں گے جبکہ کورونا کے خطرے کی وجہ سے اس سال بھی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ‘ٹھہر جانے’ اور ‘خود کو روک لینے’ کے ہیں۔

فرزندان اسلام 20 ویں روزے کو مغرب کی اذان کے بعد رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا آغاز ہوجاتا ہے اور اس عشرے کے آغاز سے قبل عصر کے وقت ہی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں تاکہ دنیا سے الگ تھلگ عبادت میں مشغول ہوسکیں۔

رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں نسبتاً کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 مساجد کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزرے سالوں کے مقابلے میں نسبتاً کم تعداد میں لوگوں کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات کے مریض مساجد میں ہر گز اعتکاف نہ کریں اور گھر پر رہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی جگہ ہوا دار رکھیں اور کلورین کے پانی سے صاف کریں، اعتکاف کے لیے دو میٹر کے فیصلے کریں، ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے، کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر صرف صحت من افراد اعتکاف میں بیٹھیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف کرنے والے نماز میں کورونا کی علامات ہوں تو فوری امام مسجد کو مطلع کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ شب قدر پر بڑی تقریب کے انعقاد سے اجتناب کریں، شب قدر پر بچے، بوڑھے اور ایسے افراد جن کو کوئی بیماری ہو تو وہ شرکت نہ کریں۔