بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے سر کا تاج ہیں، فردوس عاشق

272
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان یوم مزدور کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی ہیں

لاہور ( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی محنت کش ہمارے سر کا تاج، قیمتی اثاثہ ہیں، محنت کش، مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہفتہ کے روز یوممزدور کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا بھر خصوصا پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت مزدوروں، محنت کشوں کیلیے انقلابی اقدامات کررہی ہے، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری، 7.5 ارب کا فنڈ مستحقین تک پہنچایا۔