فضائی مسافروں کی کیٹگری اے اور بی ختم کردی گئی

570

اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی  (سی اے اے)نےتمام مسافروں کی کیٹگری اے اور بی ختم کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کر تے ہوئے 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا،رپورٹ مثبت آنےتک مسافر کو اپنے خرچے پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا، 8دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب سی اے اے نے  اندرون ملک پروازوں میں 40فیصد کمی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا۔

سی اے اے  حکام کا کہناتھاکہ نیا شیڈول 5مئی سے 20مئی تک نافذ العمل رہے گا،پی آئی اے کوہفتے میں کراچی کیلیے 29 اورلاہور کےلیے 55پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت  دی گئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لیے 76 اور پشاور کیلیے 41پروازیں چلائے گی،  کوئٹہ اور فیصل آباد کیلیے پی آئی اے کی کوئی پر واز نہیں جائے گی۔