وزیراعظم کا رمضان کے آخری ہفتے میں دورہ سعودی عرب متوقع

318

وزیراعظم عمران خان کے 7مئی سے سعودی عرب کے دو  روزہ  دورے کا  امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 7 مئی کوسعودی عرب روانہ ہورہے ہیں اور یہ دورہ 2 دن کا ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا ، دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات پر مبنی  ہوگا جس میں مختلف امور زیرغور آئیں گے۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔