روزانہ ایک سیب اور ڈاکٹر والی کہاوت حقیقت یا افسانہ؟

1147

‘روزانہ دن میں ایک سیب ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے’ (apple a day keeps a doctor away)۔ یہ مقولہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے سنا ہوگا تاہم یہ حقیقت ہے یا افسانہ یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا۔

اگرچہ یہ جملہ پہلی بار 1913 میں بولا گیا تھا لیکن یہ پیمبرو شائر کی کہاوت پر مبنی ہے جو کہ 1866 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

دراصل ، ‘نوٹس اور کوئریز’ میگزین نے سب سے پہلے اصل اقتباس کو شائع کیا: “سونے سے پہلے روزانہ ایک سیب کھائیں ، اور ڈاکٹر کو اس کی روٹی کمانے سے روکیں۔”

اگرچہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ سیب کھانے سے ڈاکٹر سے ہمیشہ کیلئے لاتعلقی ممکن نہیں ہے لیکن آپ کی خوراک میں سیب کا اضافہ آپ کی صحت کے متعدد پہلوؤں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سیب اہم غذائی اجزاء سے مالا مال ہیں ، جن میں فائبر ، وٹامنز ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہیں ۔

ایک سیب مندرجہ ذیل غذائی اجزا فراہم کرتا ہے:

  • کیلوری: 95
  • کاربس: 25 گرام
  • فائبر: 4.5 گرام
  • وٹامن سی: 9 فیصد
  • کاپر: 5٪
  • پوٹاشیم: 4٪
  • وٹامن کے: 3٪

خاص طور پر وٹامن سی ایک مؤثر اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو مضر مرکبات کو ختم کرتا ہے اور جسم کو کئی ایک بیماری سے بچاتا ہے۔

سیب اینٹی آکسیڈینٹ جیسے قوورسٹین ، کیفیک ایسڈ ، اور ایپی کیٹیکن کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سیب کھانے سے دل کی بیماری سمیت متعدد دائمی امراض کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

20،000 سے زیادہ بالغوں میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے پھلوں اور سبزیوں کی زیادہ مقدار فالج کے کم خطرہ سے منسلک ہے۔

سیب میں متعدد مرکبات ہوتے ہیں جو کینسر کی تشکیل کو روکنے میں مدد کرسکتے۔ ایک جائزے کے مطابق ، سیب کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات کو کم کرنے سے منسلک ہے۔ اسی طرح زیادہ سیب کھانے سے کولوریکٹل کینسر، پیٹ کا کینسر ، بڑی آنت کا کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے