لاکھ پابندیوں کے باوجود اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے‘نصراللہ عزیز

185
نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ عزیز قیوم آباد میں افطارپارٹی سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (پ ر)رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے ۔روزے کا مقصد اہل ایمان میں تقویٰ کی صفت پیدا کرنا ہے ۔روزہ انسان کی سیرت وکردار میں تقوی ،روحانی پاکیزگی اور امت میں بے داری ونئی زندگی پیدا کرتا ہے ۔لاکھ پابندیوں کے باوجود آج اسلام دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔مساجد آباد ہیں ‘نوجوان دین کی جانب راغب ہورہے ہیں ۔آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی ۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے نا ئب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے قیوم آباد کورنگی میں دعوت افطار سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر ناظم علاقہ کورنگی غربی ہلال احمد ،نائب ناظم علاقہ سید اورنگ زیب حیدر اور ناظم حلقہ قیوم آباد زمرد اعوان نے بھی خطاب کیا ۔حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے ۔اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارکہ میں اپنی رحمتوں کی برسات کرتا ہے ۔روزہ رب کے ساتھ وفاداری کا نام ہے ۔روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بہت پسند ہے ۔