پاکستانی ہنر مند افراد کو روزگار کی فراہمی، پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

459

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے گئے ،ایم اویو کا مقصد نجی کمپنی کے ذریعے پاکستانیوں کوجاپان بھجوانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہنر مند افراد کو جاپان بھیجنے کیلئے پاک جاپان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، دستخط کی تقریب میں زلفی بخاری اور جاپانی سفیرماٹسوڈاکونی نوری شریک ہوئے۔

تقریب میں جاپانی سفیر ماٹسوڈا کوُنی نوری نے کہا 30 ہزار پاکستانی جاپان میں کام کر رہے ہیں، پاکستانی جاپان کی تعمیروترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستانی آئی ٹی میں بہت مہارت رکھتے ہیں، ہیومن ریسورس کے تبادلے سے پاک جاپان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ایم اویوکامقصد نجی کمپنی کےذریعےپاکستانیوں کوجاپان بھجوانا ہے، جاپانی سفارتخانے کی سفارشات پر پاکستانیوں کو جاپان بھیجا جائے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جاپان کے ساتھ ایسا کوئی میکنزم نہیں تھا، جاپان کو آنے والے سالوں میں 5 لاکھ افراد کی ضرورت ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سےزیادہ پاکستانیوں کو کوٹہ ملے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔