آسٹریلیا نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی

338

کویت کے بعد آسٹریلیا نے بھی بھارتی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بھارت سے براہِ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ پابندی آج سے 15 مئی تک برقرار رہے گی۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا بےقابو ہوچکا، 15 مئی تک حالت ٹھیک نہ ہوئے تو پابندی میں توسیع کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا نے پچھلے ہفتے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بھارت کا سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد میں کمی کی گئی۔

بھارت میں کورونا سے یومیہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ نجی و سرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ اسپتالوں میں بیڈز، وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ کئی مریض آکسیجن نہ ملنے کے سبب ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ، امریکا اور جرمنی سمیت پاکستان نے بھارتی حکام کو مدد کی پیش کش کی ہے۔