جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کرلیا

455

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا ہے۔

26 سالہ بیجورن فورچوئین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے، بیجورن فورچوئین کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے، کسی نے ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی کسی کے زیراثر آکر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی اہلیہ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے ،اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بائولر وائن پارنیل نے بھی 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔