چین سےکورونا ویکسین کی  ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

498
فائل فوٹو

اسلام آباد: چین سےکورونا ویکسین کی  ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی،خصوصی طیارہ سائنو فامکی 5لاکھ ڈوز لیکر نورخان ایئربیس پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی طیارہ سائنو فام کی 5لاکھ ڈوز لے کر پاکستان پہنچ گیا جبکہ پی آئی اے کے 3خصوصی طیارے کورونا ویکسین لینے چین پہنچ گئے ہیں ،تینوں طیارے ویکسین کی 10لاکھ ڈوز لیکر کل وطن واپس پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اجلاس میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی 5 لاکھ خوراکیں پی اے ایف کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج پاکستان پہنچ جائیں گی، جو60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائیں جائیں گی،واک ان ویکسین لگانے کی سہولت دے دی گئی ہے۔