بھارت سے کویت براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

253

کویت نے بھارت سے براہ راست کمرشل پروازوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

کویت نے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتِ حال کے پیشِ نظر براہ راست کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت نے بھارت سے تمام براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردی۔ پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ وزارت صحت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کیا۔

بھارت سے کویت براہ راست پروازوں پر پابندی آج 24 اپریل سے غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے براہ راست مسافروں کے داخلے پر پابندی ہوگی تاہم مسافر کسی دوسرے ملک میں 14 دن گزار کر کویت آسکتے ہیں۔