لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

510

لاہور کے مختلف علاقو ں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 17، جیل روڈ پر 15.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔

لکشمی چوک 17، اپرمال 7، مغلپورہ 9، تاج پورہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشتر ٹاؤن 12، چوک ناخدا 7، پانی والا تالاب میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن راوی 9، علامہ اقبال ٹاؤن میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، بارش کا دورانیہ رات ایک بج کر 14 منٹ سے صبح 7 بج کر 25 منٹ تک جاری رہا۔