حیدرآباد:کمہارپاڑہ سے منشیات فروش گرفتار، 35لیٹر شراب برآمد

225

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں 3منشیات فروش گرفتار کرلیے، ملزمان سے 35لیٹر شراب اور 600مین پوری برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس نے کمہار پاڑہ اولڈ پاور ہاؤس کے قریب چھاپا مارکر منشیات فروش سجاد عمرانی کو گرفتار کرکے35لیٹر شراب برآمد کرلی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے 14روز کا جوڈیشنل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔پنیاری پولیس نے لیاقت پل
نورانی بستی کے قریب سے مین پوری فروش ارسلان کو 600 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ تھانہ سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گل سیال محلہ ٹنڈو ولی محمد کے قریب سے منشیات فروش دانش کو 4 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔