صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

451

صوابی: اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صوابی میں کی گئی کامیاب کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ڈی پی او صوابی نے تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں،ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ جمعرات کو خفیہ کارروائی کے دوران اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذاکر اور شہزاد شامل ہے، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر ذاکر نیگاڑی پر فائرنگ کرکے چار افرادکو شہیدکیاتھا جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر شہزاد جج کی گاڑی پر فائرنگ کررہا تھا، ملزم ذاکر نے عدالت کے روبرو جرم کاا عتراف کر لیا ہے،دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اس سے قبل نو اپریل کو صوابی پولیس نے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔