حیدرآباد:مارکیٹ پولیس نے مین پوری سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

194

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں خام مال وتیارمین پوری کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار،مقدمہ درجکرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر میراں اسکول مین روڈ کے قریب سے لوڈر رکشہ سپر اسٹار کو روک کر چیک کیا جس سے 10 کٹے تقریباً 234 کلو خام مال اور 2 کٹوں میں 1300 تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،پولیس نے لوڈر رکشہ میں سوار ڈرائیورشفقت ملاح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔