پاکستان موقع سے فائدہ اٹھا کر سرمایہ کاروں کو راغب کرے،میاںزاہد

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پسندیدہ ممالک میں بڑھتی ہوئی اجرت اور دیگر مسائل کی وجہ سے ان کی وہ اہمیت نہیں رہی جو پہلے کبھی تھی۔غیر ملکی سرمایہ کار اب بھارت، بنگلا دیش، ویتنام اور چین میں سرمایہ کاری کے بجائے دیگر ممالک میںبھی امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اس لیے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے پالیسیاں بہتر بنائے۔انھوں نے کہا کہ ایک طرف برآمدات ،درآمدات، روپے کی قدر اور ترسیلات کی صورتحال اطمینان بخش ہے تو دوسری طرف براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال تشویشناک ہے۔ جولائی سے مارچ تک ایف ڈی آئی میں 35 فیصد کمی آئی ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال مارچ میں چالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔