حیدرآباد :عوام کا احتیاط سے گریز، کوروناکیسز پھر بڑھنے لگے

277

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوام کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث حیدرآباد میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے لگے ،3روز کے دوران عالمی وباءنے 2افراد کی جان لے لی، شہر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 749ہوگئی ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،جبکہ مرزا قلیچ بیگ اسکول کیمپس میں عملے کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اسکول کو 3 روز کے لیے بند کردیا گیا۔