نبی کی حرمت پر معاش کو ترجیح دینا شرمناک ہے‘رخشندہ ناز

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ ہرمسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے،موجودہ حکمرانوں کی جانب سے نبیؐ کی حرمت پر معاش کو ترجیح دینا شرمناک طرزعمل ہے۔ ریاست کے معاملات نااہل افراد کے ہاتھو ں میں ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ نبیؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان کی حرمت ہر مسلمان کے لیے اپنی جان ،مال،ا ولاداور گھرسے زیادہ اہم ہے۔ قوم کو معاشی تنگی کا خوف دلانے کے بجائے حکمرانوں کی ذمے داری ہے کہ مسلمان حکمران ہونے کی حیثیت سے عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں اور اپنے طرزعمل سے عوام کو مشتعل نہ کریں۔صوبائی ناظمہ نے مطالبہ کیا کہ گستاخ ملک کے سفیرکوملک بدراورمعافی مانگنے تک فرانس حکومت سے تعلقات معطل کیے جائیں۔