رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے اپنی تحریک استحقاق واپس لے لی

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کوایم کیوایم پاکستان کے رکن محمد حسین نے اپنی تحریک استحقاق وزیرپارلیمانی امور کی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے7 نجی بل ایوان میں ٹیبل نہیں کیے گئے، میرا استحقاق مجروح ہورہا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بل ایجنڈے میںضرورشامل ہوں گے۔