ایم ڈی اے میں اہم اسامی پر سینئرافسرکاتقررنہیں ہوسکا

263

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی اسامی پر کسی دوسرے سینئر افسر کا تقرر نہیں کرسکی جس کی وجہ سے ادارے کے اہم امور معطل ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایم ڈی اے کی اہم ترین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی اسامی پر تعینات ناصر خان کو مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تاہم ان کی جگہ تاحال کسی بھی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایم ڈی اے کے سابق ڈی جی اور اے ڈی جی کی حیثیت سے تعینات سہیل خان کے تبادلے کے بعد ایم ڈی اے کی کارکردگی خراب ہونے کے ساتھ یہاں بدعنوانیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سہیل خان نے ایم ڈی اے میں تعیناتی کے دوران نیو ملیر ہاؤسنگ اور تیسر ٹاؤن اسکیم متعارف کرانے کے ساتھ کراچی پریس کلب کے ارکان کو حکومت کی ہدایت پر قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹ بھی الاٹ کیے تھے جبکہ ادارے کا مالی بحران بھی ختم کردیا تھا۔