اسرائیل کی میزائل فیکٹری میں زوردار دھماکا

393
تومر فیکٹری سے دھماکے کے بعد اٹھتا ہوا دھواں

وسطی اسرائیل کےشہر رملے میں موجود تومر میزائل فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق ایک تجربے کے دوران حساس میزائل فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنی اور دیکھا کہ جدید ہتھیاروں کی ٹومر فیکٹری جو راکٹ انجن تیار کرتی ہے اور اسرائیلی فوج کے لئے طرح طرح کے میزائل کی حامل ہے، سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

فیکٹری کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ یہاں ایک آزمائشی کنٹرول پرفارم کیا جارہا تھا تاہم حالات غیر معمولی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ ادارہ اسرائیلی دفاعی نظام کے ماتحت میزائل تیار کرتا ہے۔ سینئر دفاعی عہدیدار واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔