بھارت میں کورونا کی صورحال سنگین، اموات اور کیسز کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

369

بھارت میں کورونا کی صورتحا ل بگڑ گئی، ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز اور اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارت کورونا کا گڑھ بن چکا، دارالحکومت دہلی سمیت بڑے شہروں میں وبا سے صورتحال سنگین ہو گئی۔  ایک دن میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں میں تقریباًٍٍ 3 لاکھ کیس اور 2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئے، دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہے اور حکومت کی مددکیلئےسوشل میڈیاپراپیل کی جارہی ہیں۔

دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت سے مدد طلب کی ہے۔ اسپتال میں جگہ کم پڑنے پر کھیل کے مراکز کو کورونا سینٹرز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

بھارت میں لاشوں کوسپردخاک کرنے اورجلانے کیلئےجگہ کم پڑنےلگی ہے ۔ لوگوں کو اپنے  پیاروں کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا کی ابتر صورتحال کے باعث عالمی رہنماؤں نے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے بعد جاپان کے وزیراعظم نے بھی اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔