دورہ زمبابوے: قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

522

ہرارے (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم گزشتہ شب جنوبی افریقا کا کامیاب دورہ مکمل کرکے چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے پہنچی، ہرارے پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، اور تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ رپورت منفی آگئی ہے۔ قومی اسکواڈ کل دوپہر 1:30 بجے (زمبابوے ٹائم کے مطابق) نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

واضع رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29اپریل اور دوسرا 7مئی کو کھیلا جائے گا۔ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔