حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے اقدامات کر رہی ہے‘ رفیق احمد بر ڑو

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعا ت سندھ رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے قوانین کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں انڈوومنٹ فنڈ کے قیام اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا قوا نین سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں بل کا حتمی مسودہ تیار کرکے اس پر اگلے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوںکو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بعض اوقات نہایت مشکل حالات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سینئر صحافی مظہر عباس، پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی، سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک، پی پی ایف کے اویس اسلم علی، سینئر صحافی قاضی آصف، ڈائریکٹر اطلا عا ت محمد سلیم خان اور سیکشن افسر ماجد حمید شیخ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جرنلسٹس پرو ٹیکشن بل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس میں ترمیم کے لیے سفارشات پیش کیں۔