بلدیہ شرقی، غربی اور وسطی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو معطل

234

کراچی (رپورٹ: حماد حسین) سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیہ شرقی، غربی اور وسطی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ان افسران کو مشکوک سروس ریکارڈ اور غیر قانونی ترقیوں کے الزام میں معطل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے 19 اپریل کو ایک لیٹر SLGB /AO Edu Gen2021/13 کا اجراء کیا گیا جس میں تحریر ہے کہ ان افسران جن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر ایجوکیشن اسلم خان، بلدیہ شرقی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی اور بلدیہ غربی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالخالق کو مشکوک سروس ریکارڈ اور غیر قانونی ترقیوں کے الزام میں معطل کیا گیا ہے اور دوران معطلی ان کاہیڈ کوارٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ایک انکوائری کے حوالے سے معطلی کے بعد کچھ روز قبل ہی بحال کیا گیا تھا۔