علمائے کرام کی وفد کی جیل میں تحریک لبیک کے سربراہ سے ملاقات

559
نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے غریب عوام کو انصاف ملے گا، ٹی ایل پی

لاہور: علمائے کرام کے وفد نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے علمائے کرام کو علماء کرام کے 9 رکنی وفد کو تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے مزاکرات کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ پنجاب قرآن بورڈ اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں علمائے کرام کے وفد نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت میں ملاقات کی، وفد میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجازقادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں علماء کرام کے وفد نے سعد رضوی سے لاہور میں جاری احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے ملک کا ہی نقصان ہوا، ملک میں امن وامان کی فضاء قائم رکھی جائے، علماء نے موجودہ صورتحال پر سعد رضوی کو ویڈیو بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔