ٹیکساس: آسٹن میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

126

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے  جبکہ فائرنگ کے بعد گریٹ ہلز اور کریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئیں ہیں اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

امریکا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

پولیس رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں نامعلوم مسلح شخص نے سپر مارکیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آسٹن پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیدھی فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، 16 زخمی - BBC News اردو

پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا تھا اور حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی جبکہ حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے ، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سے کام کرچکا ہے۔

خیال رہے پولیس نے شاپنگ مال کے دکانداروں اور اطراف کے رہائشیوں کو حفاظتی مقام کی طرف منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردیا ہے اور پولیس نے مذکورہ علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو مکمل سیل کردیا ہے۔