این اے 249: پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

395
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

کراچی : این اے 249پرضمنی انتخاب میں  الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این اے 249پرضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن  میں صرف پریزائیڈنگ افسران ہی موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔

الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد سیکیورٹی اہلکار بھی نہیں جاسکیں گے،این اے 249پرضمنی انتخاب 29اپریل ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےدوہری شہریت کیس ہونے پر متنازع نشست  این اے 249 سے استعفا دے دیا تھا، ضمنی انتخاب  میں تحریک لبیک پاکستان  کے امیدوار نے بھی حصہ لیا ہے لیکن کالعدم قرار دینے کے بعد ضمنی الیکشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔