“حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پارٹی چھوڑ دونگا”

349
اصل احتساب شروع کردیا تو اپوزیشن برداشت نہیں کر پائے گی، علی محمد خان   ‎

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگرٹی ایل پی پر عائد پابندی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا گیا تو مجھ سمیت کئی اراکین اسمبلی نہ صرف مستعفی بلکہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک لبیک کے لوگ ہمارے دوست اور بھائی ہیں،آزادی اظہار کے نام پر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

علی محمد خان کاکہنا تھا کہ ناموس رسالت بہت حساس معاملہ ہے اس پر صحافت بھی احتیاط سے ہونی چاہیے، حرمت عشق رسول ان کا مطالبہ تھا ہم بھی پرتشدد کارروائی نہیں چاہتے کیونکہ پولیس والا پاکستانی ہے اور تحریک لبیک والا بھی پاکستانی ہے ،ہمیں اس وقت متحد ہو نے کی ضرورت ہے تا کہ دشمن کامیاب نہ ہو۔