بلوںکی عدم ادائیگی کے باعث ادارہ مشکلات کا شکار ہے، ایم ڈی واسا

196

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھا رٹی (ایچ ڈی اے ) و ایم ڈی واسا غلام محمدقائمخانی نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری سیکرٹریٹ میں تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے بلوں کی ادائیگی فو ری کریں ،صارفین کی طرف سے پانی کے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے سے ادا رے کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آ رہی ہے ہیں، محدود وسائل میں فلٹر پلانٹس، سیوریج نظام و پمپنگ
اسٹیشن کو بہتر کر رہے ہیں ، قاسم آباد ، لطیف آباد میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام شروع کر رہا ہے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے ڈی جی ایچ ڈی ایغلام محمد قائمخانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ واسا محدود وسائل میں شہریوں کو بہتر سہولیات مہیا کر رہا ہے ، ادارے کی ترجیہات شہریوں کے اجتماعی مسائل جو کہ عوامی مسائل حل کرنے کی طرف اچھا قدم ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ واسا کے بلوں کی ادائیگی کو یقین بنایا جائے ۔