حیدرآباد: حالی روڈ پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو دھرلیا

286

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے کارندے کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سلور کاٹن مل کے قریب سے ملزم اشفاق آرائیں کو گرفتار کرلیا،ملزم کا تعلق موٹرسائیکل چور گروہسے ہے جو حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 4 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ملزم کے خلاف تھانہ حالی روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔