گلشن اقبال میں فرنیچر کے گودا م میں آتشزدگی

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں واقع جمالی کالونی میں فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی،آتشزدگی سے گودام میں رکھا ہوا فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا ،دھویں کی وجہ سے ایک فائر فائٹر حالت غیر ہونے پر اسپتال کردیاگیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13D2ڈی میں ایک 2منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں واقع فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی،جس نے پہلی منزل پر 3 دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔متاثرہ دکانوں میں کار سروس سینٹر، آٹو پارٹس اور اے سی سروس کی دکانیں شامل ہیں،آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھا ہوا فرنیچر جل گیا،فائر بریگیڈ کے عملے4 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک فائٹر کی حالت غیر ہو گئی۔