بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس، سماعت 22اپریل تک ملتوی

275

کراچی (نمائندہ جسارت)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 27 مقدمات کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر فاروق ستار،خواجہ اظہارالحسن، وسیم اختر سمیت دیگر پیش ہوئے۔ 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیاگیا،عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔