چار افغان باشندوں کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

140

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے 14فارن ایکٹ کا کیس ثابت ہونے پر چار افغان باشندوں کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے، سزا مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے والے غیر ملکی افغان افراد کو ملک بدر کرنے کا حکم۔ ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص نے فارن ایکٹ کا کیس ثابت ہونے پر چار افغان باشندوں محب اللہ، امین اللہ، حسان اللہ، قدرت اللہ کو ایک ایک سال قید اور ایک ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید پندرہ یوم قید کی سز اہوگی عدالت نے مذید حکم دیا ہے کہ ملزمان کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر کے انکے ملک میں بھیج دیا جائے۔ واضح رہے کہ چھے ماہ قبل مہران پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر ان چاروں افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔