کراچی واٹربورڈیونائیٹڈ ورکرزکی پنشنزادا نہ کرنے پر تشویش

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے واٹر بورڈ کے پنشنرز کو ماہوار پنشن ادا نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے کے باوجود پنشن ادا نہ کرنا غیراخلاقی، غیرانسانی اور غیرقانونی عمل ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔اب جبکہ ماہوار پنشن ادا نہیں کی گئی ہے تو کس طرح ممکن ہے کہ لیو انکیشمنٹ وعدے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین نے کہا کہ واٹر بورڈ لوکل گورنمنٹ کے اداروں میں سے سب سے زیادہ ریونیو جمع کرنے والا ادارہ ہے جبکہ گرانٹ پر چلنے والے اداروں کے پنشنرز کو ماہوار پنشن ادا کردی گئی ہے لیکن واٹر بورڈ کے پنشنرز ماہوار پنشن کی ادائیگی سے رقم ہونے کے باوجود بھی محروم ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر ماہوار پنشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔