مکہ مکرمہ کی سماجی شخصیت جمیل مجاہد کی پاک مسلم الائنس دیوان میں شمولیت

114

کراچی (پ ر) مکہ مکرمہ کی معروف سماجی شخصیت جمیل مجاہدنے پاکستان کے مختصردورے کے دوران پاک مسلم الائنس دیوان میںشمولیت اختیار کرلی،انہوںمرکزی سیکرٹریٹ کادورہ بھی کیا۔ چیئرمین بچوعبدالقادردیوان نے جمیل مجاہد کو سعودی عرب اور جزیرہ عرب کا کوآرڈی نیٹرمقرر کردیا ہے بعد ازاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،اس موقع پر علاالدین لطیف،ڈاکٹررفیق بھی موجود تھے۔