مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروس ڈاؤن، صارفین پریشان

430

دنیا کے مختلف ممالک میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔

مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ اور لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزاروں صارفین نے اس حوالے سے ہیش ٹیگ #TwitterDown پر اپنی شکایات درج کیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین کو بتایا کہ ٹوئٹ میں کچھ مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے۔ سروس کچھ وقت کے لیے متاثر ہے۔ سروس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر رسائی پاسکیں گے۔