سجاول کیڈٹ کالج چلانے کے لیے نیوی کی مددچاہیے،وزیراعلیٰ

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ملاقات کی۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کے لیے نیوی کی مدد درکار ہوگی، چاہتا ہوں ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں۔جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی ملاقات کی اور انہیں سندھ میں خوش آمدید کیا۔ملاقات میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو سالانہ 30 ملین روپے گرانٹ دیتے ہیں۔کمانڈر کراچی نے کہا کہ اس کالج میں 600 سے زائد طلبہ ہیں، صالح آباد کراچی میں نیوی نے ہائی اسکول اڈاپٹ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صالح آباد اسکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کرے گی، سجاول میں ایک کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں، ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کے لیے کیڈٹ کالج ہونا چاہیے۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کے لیے نیوی کی مدد درکار ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں اس لیے سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔