ایس آئی یونے منشیات فروش اور2ڈکیت گرفتارکرلیے

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے دو مختلف کارروائیوں میں 2 ڈکیت اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے2 مفرور ملزمان محمد نعیم ولد نوربخش اورعبدالباسط ولد ریاست علی کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتارملزم محمد نعیم اوراس کا ساتھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اورگرفتار ملزم سائٹ بی تھانے کے علاقے میں ٹریفک پولیس افسرمحمد ادریس کوڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعے میں بھی ملوث ہیں گرفتارملزم عبدالباسط منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ایس آئی یوپولیس نے پیر آباد کے علاقے میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت حضرت جان ولد میراجان کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔