ٹی ایل پی جیسے گروہ اسلام کی شناخت بدلنا چاہتے ہیں: فواد چوہدری

559
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان جیسے شدت پسند گرو ہ اسلام کی شناخت بدلنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برصغیر میں اسلام درگاہوں،اولیائے کرام کی تبلیغ، بزرگان دین کی محبت، اخلاص اور انسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی اس شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوششوں کو ناکام بنانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندی کی سمری وزیراعظم عمران خان کو آج ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی جائے گی۔