۔ 8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.45 فیصد کا اضافہ

370

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.45 فیصد کا اضافہ ہواہے، فروری میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.85 فیصد بڑھوتری دیکھی گئی اور ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.15 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران15 بڑی صنعتوں میں سے 8 صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ اور7 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، جولائی سے فروری کے دوران فوڈ،مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 15.75 فیصد اضافہ ہوا،کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 7.94 فیصد اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.09 فیصد اضافہ ہوا،اسی طرح کیمیکلز شعبے کی پیداوار میں 10.83 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار جب میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 14.66 فیصد جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے فروری میں سالانہ بنیادوں پر آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 1.39 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 24.36 فیصد کمی رکارڈ کی گئی اسی طرح چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 40.49 فیصد گرگئی، اسی عرصے کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار میں 29.62 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 51.30 فیصد کمی ہوئی۔