امسال فدیہ وصدقہ فطر 140 روپے فی کس ہے، مفتی منیب

209

کراچی (نمائندہ جسارت)سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ امسال صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 140 روپے فی کس جبکہ جو کے حساب سے 320 روپے ،کھجور کے حساب سے 960 روپے جبکہ کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ کفارہ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے، جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔ صدقہ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔