حق خود ارادیت کے سوا کوئی اور چیز قبول نہیں‘سری نگر میں بینرز آویزاں

194

سری نگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر اور دیگر علاقوں میں بینرآویزاں کیے گئے ہیں جن کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی کے سوامسئلہ کشمیر کا کوئی اور حل تسلیم نہیں ہے ۔ بینروں میں لکھا ہے کہ کشمیر اندرونی یا دوطرفہ تنازع نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک مسئلہ ہے۔بینروں میں عالمی برادری کو یاد دلایا گیا کہ کشمیر علاقائی یا امن و امان کا نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جسے کشمیر کو حق خود ارادیت دیکر حل کیا جاسکتا ہے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے کر رکھا ہے۔